ایل او سی خلاف ورزیاں جاری، بھارت کے سینئر سفارتکار طلب
بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئرسفارتکارکی دفتر خارجہ میں طلبی ہوئی۔ایل او سی کے جنڈروٹ سیکٹرپربھارتی افواج کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکارکوشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔
ایل او سی کے جنڈروٹ سیکٹر پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 12 اگست کو جنڈروٹ سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے دو شہری شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمیوں میں 40سالہ شکیلہ بی بی اور 12 سالہ عائشہ کوثر شامل ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے رواں برس بھارت 1961 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔رواں برس بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 16 شہری شہید اور 160 افراد زخمی ہو چلے ہیں۔
بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کامزید کہناہےبھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدارکے منافی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔