Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قوم کوآزادی کے73سال مبارک

پاک فوج کی جانب سے قوم کوآزادی کے73سال کی مبارک باد دی گئی ہے۔ ڈی...
شائع 13 اگست 2020 06:30pm

پاک فوج کی جانب سے قوم کوآزادی کے73سال کی مبارک باد دی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، آزادی کامطلب مقبوضہ کشمیرکی ماؤں سےپوچھیں، کشمیری مائیں اپنےبیٹوں کوپاکستانی پرچم میں لپیٹتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی عزتوں کوپامال کیاجارہاہے، مظالم کےباوجودکشمیری جدوجہدآزادی پرڈٹےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکےبہادرعوام کوسلام پیش کرتےہیں، میڈیا نےبھارت کی دہشت گردی کودنیاکےسامنےاجاگرکیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر 3بارزیربحث آیا، بھارت نےایک ہزار927مرتبہ سیز فائرمعاہدےکی خلاف ورزی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا نےایل او سی کا دورہ کیااورحقائق کا جائزہ لیا، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت ایک سال سےپابندسلاسل ہے، آزادکشمیرکےعوام کاتحفظ ہرصورت یقینی بنایاجائےگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت اسلحہ خریدنےوالےممالک میں سرفہرست ہے، واضح کرناچاہتا ہوں کہ جنگیں صرف اسلحہ سےنہیں لڑی جاتیں۔ میجنر جنرل بابر افختار کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان دشمن کو جواب دینےکیلئےہردم چوکس ہے، افغانستان کا امن پاکستان میں امن سےوابستہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں ایک ہزاربلندی پرباڑلگائی جارہی ہے، باڑلگانےسےحملوں اورنقل وحمل میں نمایاں کمی آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم نےدہشت گردی کےخلاف بہادری سےجنگ لڑی، دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں18ہزاردہشتگردوں کوماراگیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی میڈیا نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہترین کرداراداکیا، سول اورملٹری قیادت بلوچستان کی ترقی کیلئےسرگرم ہے۔ بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، ڈیم اوردیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، صحت،تعلیم اورروزگارکیلئےتعاون کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونامتاثرین میں خاطرخواہ کمی آرہی ہے، کورونا کوکنٹرول کرنےکیلئےپاکستان کی کاوشوں کوسراہاجاتاہے، ہم نےکورونا سےمتعلق احتیاط کادامن نہیں چھوڑنا۔

بلوچستان سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بارش سےدادو اور بلوچستان کےکچھ علاقےزیرآب آگئےتھے، میڈیکل کیمپس اورراشن کی تقسیم کویقینی بنایا جارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی میں پھنسے خاندانوں کو بھی محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا، عوام اورافواج میں خلیج پیداکرنے کی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونےدیں گے، پاکستان اورعوام کوبرادر ملک سعودیہ عرب سےتعلقات پرفخر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ پاکستانی عوام کےدل سعودی عوام کےدل کےساتھ دھڑکتےہیں، آرمی چیف طےشدہ دورےپرسعودی عرب جارہےہیں، بھارت500رافیل طیارےبھی خرید لےتوبھی ہم تیارہیں، گزشتہ2سال میں دفاعی بجٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، بجٹ میں کمی کےباوجود ہماری تیاریاں مکمل ہیں، پاک آرمی دشمن کی ہرکارروائی کاجواب دینےکیلئےتیارہے۔

احسان اللہ احسان سے متعلق بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اسکی کی جانب سےملنےوالی معلومات سےہمیں فائدہ ہوا، احسان اللہ احسان کےفرارکےذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، احسان اللہ احسان کےالزامات بےبنیاد ہیں، وہ آپریشن سےفائدہ اٹھاکرفرار ہوا، احسان االلہ احسان کےدعوےمیں کوئی حقیقت نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان سائٹ سےکوئی مسئلہ آتا ہےتومیٹنگ سےحل کرلیاجاتاہے، تمام تردشوار گزار علاقوں میں باڑ لگانےکاکام مکمل کرلیاگیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

کلبھوشن سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں ہے، کلبھوشن کےکیس میں عالمی قوانین کااحترام کرتےہیں، کلبھوشن کےہاتھ بےگناہوں کےخون سےرنگےہوئےہیں، سی پیک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائےگا، سی پیک کامیاب ہوگا، کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائےگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div