اے اور او لیول کے متنازعہ نتائج کو پاکستانی طلبہ نے مسترد کردیا
اے اور او لیول کے متنازعہ نتائج کو پاکستانی طلبہ نے مسترد کر دیا۔ بڑی تعداد میں طلبا و طالبات حق کےلئے سڑکوں پر نکل آئے۔
کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کےمتنازع نتائج کےخلاف ملک بھر کے اے اوراو لیول کے طلبہ سرپا احتجاج بن گئے۔ سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کرنے کے بعد سڑکوں پر بھی نکل آئے۔
اسلام آباد پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ نے شدید تحفظات کا اظہا کیا۔سرپااحتجاج طلبہ کا کہنا ہے کہ کیمبرج بورڈ نےانکے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، کم گریڈ کے باعث یونی ورسٹیز میں داخلہ نہیں لے سکتے۔
کچھ طلبہ کا کہنا تھاکہ نتائج کی وجہ سے دوممالک کی پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھا گیا مگر یہاں نہ توحکومت ساتھ دے رہی اور نہ ہی اسکول توجہ دے رہے ہیں۔
کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے نتائج پر طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی شدید تحفظات ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔