Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ریفرنس دائر ہونے تک عثمان بزدار بے قصور قرار

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعلی...
شائع 13 اگست 2020 06:36pm

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعلی کے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہوتا تب تک وہ نہ ملزم ہیں، نہ مجرم۔ وعدہ معاف گواہوں کے سرکاری نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوئے۔

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے نیب کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات کیلئے وقت مانگا ہے، نیب سمیت کسی ریاستی ادارے کے خلاف کچھ نہیں بولیں گیں۔ کوئی وعدہ معاف گواہ بنے یا نہ بنے، وزیراعلی تمام الزامات کا جواب دیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف اور آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ مریم نواز کی گاڑی جس پتھر سے ٹوٹی اس پر عالمی سطح پر ریسرچ ہو رہی ہے۔

صوبائی کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی مکمل بااختیار ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں سولہ محکموں کے دفاتر قائم کیے جائیں گے، گنے کے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے نئی ترمیم اور صوبے میں چھ دہشتگردی کی عدالتیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div