کیمبرج متنازع نتائج، بلاول کا اظہار تشویش

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی کیمبرج ایجوکیشن کے متنازع نتائج...
شائع 13 اگست 2020 07:01pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی کیمبرج ایجوکیشن کے متنازع نتائج پر تشویش کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا طلبا کو کورونا میں غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ان کا کہنا تھا کہ متنازع نتائج نے طلبہ کے مستقبل کو خطرے سے دوچار کردیا ۔ حکومت بورڈ کے سامنے معاملہ اٹھائے ۔ نوجوانوں کے مستقبل کے معاملے میں تاخیرکے متحمل نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب لاہور میں بھی کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات کی گریڈنگ نے طلبہ کو پریشان اور حیران کردیا ہے۔طلبہ کہتے ہیں کسی اور یونیورسٹی میں داخلہ لینا اب ناممکن ہوگیا ہے۔ والدین کے پیسے بھی ضائع ہوگئے ہیں۔

امتحانات کے بغیر ہی امیدوار فیل ہوگئے۔کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات نے کورونا وبا کے پیش نظر او لیول اور اے لیول سٹوڈنٹس کوایسا اپ گریٹ کیا کہ اے بی اور سی گریڈ سٹوڈنٹس یو ای اور ڈی گریڈ پر پہنچ گئے۔ طلبہ ہیں حیران، کہتے ہیں یہ گریڈ سمجھ سے بالاتر ہیں۔

لو گریڈز کے باعث طلبہ بیرون ممالک یونیورسٹیوں میں داخلہ بھی حاصل نہیں کرسکتے۔ کیوں کہ تمام یونیورسٹیز بی اور سی گریڈ سٹوڈنٹس کو داخلہ دیتے ہیں جبکہ کیمبرج نتائج میں بیشتر طلبہ کے گریڈز یو ہیں۔