نجی تعلیمی ادارے کھلونے سے متعلق اختلاف

نجی تعلیمی ادارے کھلونے سے متعلق پرائیوٹ اسکول ایسوسی دو دھڑوں...
شائع 13 اگست 2020 07:04pm

نجی تعلیمی ادارے کھلونے سے متعلق پرائیوٹ اسکول ایسوسی دو دھڑوں میں بٹ گئی ، ایک 15 اگست کو دوسری حکومتی اعلان کو حتمی قراردے رہے ، وفاق نے تمام ملکی تعلمی ادارے 15ستمبر کو کھلنے کا اعلان کیا ہے۔

تعلیمی ادارے 15 اگست کو کھولنے کے حوالے سے نجی اسکول ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں بٹ گئیں صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولزکا کہنا ہے کہ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کی زمہ داری خود لے تب اسکولزکھولیںگے ،جشن آزادی اور محرم الحرام میں کورونا وائرس بڑھنے کا خدشہ ہے،حکومتی فیصلے کو ہی تسلیم کیا جائے گا۔

اس سے پہلے آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں 15 اگست سے ہرصورت اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15ستمبر سے کھلنے کا اعلان کیا ہوا ہے تاہم اس سے قبل صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بار اجلاس طلب کر کے غور کیا جائےگا۔