Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بی آرٹی پاکستان کا بہترین میٹرو منصوبہ قرار

بی آرٹی پاکستان کا بہترین میٹرو منصوبہ ہے،عمران خان وزیراعظم...
شائع 13 اگست 2020 07:26pm

بی آرٹی پاکستان کا بہترین میٹرو منصوبہ ہے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بی آرٹی پاکستان کےسب سےبہترین میٹروکامنصوبہ ہے، بی آرٹی سےپشاورکےٹریفک کےمسائل ختم ہوجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نےبی آرٹی منصوبہ کاافتتاح کردیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو بی آرٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم بی آرٹی منصوبے کا معائنہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے بی آرٹی منصوبےکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ محمودخان اوران کی ٹیم کومبارکبادپیش کرتے ہیں ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی آرٹی پاکستان کےسب سےبہترین میٹروکامنصوبہ ہے، بی آرٹی سےپشاورکےٹریفک کےمسائل ختم ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پشاورکیلئےیہ ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا، منصوبے پرمجھےخاص اعتراضات تھے۔ لیکن بی آرٹی میں غریب لوگ سفر کرسکیں گے، طالبعلموں کو بھی اسکول کالج جانے میں آسانی ہوگی،

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کہتےتھےمنصوبہ بننےکےبعدآپ کواہمیت کااندازہ ہوگا، آج میں تسلیم کرتاہوں،میں غلط تھا،پرویزخٹک ٹھیک تھے، بی آرٹی کا کم ازکم کرایہ 10روپے ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بی آرٹی میں غریب لوگ سفر کرسکیں گے، طالبعلموں کو بھی اسکول کالج جانے میں آسانی ہوگی، بی آرٹی پورے سے شہر منسلک ہوگی، اس سے شہرمیں خوشحالی آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بارڈیزل ہائبریڈبسیں چلیں گی، ہائبریڈ بسوں سےپشاور کی آلودگی میں کمی آئےگی۔

واضح رہے کہ بی آرٹی روٹ کی لمبائی 27کلومیٹر ہے، بی آرٹی روٹ پر 220بسیں چلائی جائیں گی۔ بی آرٹی روٹ کیلئے30اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ بی آرٹی کے مرکزی راستے پر 18 میٹر کی 92 بسیں چلیں گی، 128چھوٹی بسیں 7فیڈر روٹس پرچلائی جائیں گی، 750کیمروں کےذریعے راستوں اوراسٹیشنزکی نگرانی کی جائےگی ۔

بی آر ٹی بسوں میں روزانہ تقریبا 3 لاکھ مسافرسفر کرسکیں گے منصوبےکادوسرےمرحلہ جون 2021 میں مکمل ہوگا، دوسرےمرحلےمیں3میگا کمرشل پلازے بنائے جائیں گے بس ریپڈٹرانزٹ منصوبےکاسنگ بنیاداکتوبر2017میں رکھاگیاتھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div