Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سی پیک منصوبوں میں پیشرفت پر اظہار اطمینان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی سی پیک...
شائع 13 اگست 2020 10:21pm

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی سی پیک کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے سی پیک سے متعلق منصوبوں پر جاری پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا،عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سی پیک کے اثرات ہر پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی سی پیک کمیٹی کا اجلاس ہوا ،سی پیک سے متعلق بریفنگ میں 10 وفاقی وزیروں اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کمیٹی نے سی پیک سے متعلق منصوبوں پر جاری پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، اور تمام وفاقی وزراء نے سی پیک کے منصوبوں کو بروقت تکمیل کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا، جبکہ سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا سی پیک کی کامیابی کیلئے مختلف اقدامات اور ترجیحات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div