معاشی حالات میں بہتری کا دعویٰ

حکومت نے معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہونے کا دعویٰ کردیا۔...
شائع 13 اگست 2020 11:22pm

حکومت نے معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہونے کا دعویٰ کردیا۔

وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں، خسارے کم ہورہے ہیں، ٹیکس اہداف سے بڑھ کر جمع ہورہے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کھادوں اور سیمنٹ کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، گاڑیوں کی فروخت میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ تعمیراتی صنعت اور برآمدات کے شعبےمیں بہتری نمایاں ہے۔

پہلے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال بڑی صنعتوں کی ترقی منفی دس فیصد سے زائد رہی، ٹیکسٹائل، پیٹرولیم، آٹوموبائل سمیت فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی ترقی منفی ہوگئی۔ ۔ گذشتہ مالی سال لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر پر بھی بھاری رہا، معاشی سست روی کے باعث مالی سال دوہزار بیس کے دوران ایل ایس ایم سیکٹر کی ترقی منفی دس اعشاریہ دو فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری گذشتہ مالی سال ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی منفی دس فیصد ، کوک اور پیٹرولیم پروڈکٹس انڈسٹری کی منفی بیس، آئرن اور اسٹیل کی منفی سترہ فیصد، آٹوموبائل انڈسٹری کی منفی چوالیس فیصد، فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی منفی تین فیصد، اور الیکٹرونکس انڈسٹری کی ترقی منفی پینتیس فیصد رہی۔

تاہم فرٹیلائزر انڈسٹری کی ترقی چار فیصد رہی جبکہ پیپر، بورڈ اور ربر کی صنعتوں نے معمولی ترقی کی۔