Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'بے بنیاد بھارتی پراپیگنڈا کے زریعہ بھارت کے اندرونی معاملات ہیں'

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک ذہنی معذور پاکستانی ہندو نوجوان کو قتل کر کہ اس کو دراندازی کا نام دینے نے بھارت کے غلط دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔
شائع 13 اگست 2020 10:28pm

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک ذہنی معذور پاکستانی ہندو نوجوان کو قتل کر کہ اس کو دراندازی کا نام دینے نے بھارت کے غلط دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ بے بنیاد بھارتی پراپیگنڈا کےذریعہ بھارت کے اندرونی معاملات، بھارتی اقلیتوں سے امتیازی سلوک اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی ناقابل قبول صورتحال سے توجہ ہٹائی نہیں جا سکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے 8 اگست کی رات کو 17 سالہ بھیرومل کو نگرپارکر سیکٹر میں گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ بھارت کی پاکستان کے خلاف دراندازی کی مذموم پروپیگنڈا مہم کے پس منظر میں ذہنی طور پر معذور پاکستانی ہندو نوجوان کو قتل کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دراندازی کا خودساختہ پراپیگنڈا کیا گیاایک ذہنی معذور پاکستانی ہندو نوجوان کو قتل کر کے اس کو دراندازی کا نام دینے نے بھارت کے غلط دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔بے بنیاد بھارتی پراپیگنڈا کے زریعہ بھارت کے اندرونی معاملات ہیں۔بھارتی اقلیتوں سے امتیازی سلوک اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی ناقابل قبول صورتحال سے توجہ ہٹائی نہیں جا سکتی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div