Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نیب آفس کے باہر پتھراؤ، لیگی کارکنان جیل سے رہا

نیب آفس کے باہر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے میں ملوث گرفتار 58 لیگی...
شائع 13 اگست 2020 11:02pm

نیب آفس کے باہر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے میں ملوث گرفتار 58 لیگی کارکنان کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں جدو جہد کا آغاز کر دیا ہے جس کا اختتام عمران خان حکومت کے خاتمے پر ہو گا۔

کیمپ جیل لاہور کے باہر مسلم لیگ نواز کے گرفتار کارکنان کی رہائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے سیاسی مخالفین پر خوب لفظی گولہ باری کی۔

وہ کہتے ہیں ہمارے کارکنان کی رہائی میں روڑے اٹکائے گئے، عمران نیازی جتنے بھی مقدمے بنانا چاہتے ہیں بنا لیں۔ عمران نیاز کو گھر بھجوا کر ہی سکون لیں گے۔

خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا نیب آفس کے باہر جو بھی ہوا اس کی منصوبہ بندی فیاض چوہان نے کی، گاڑی میں سرکاری فائلز ان کا منہ چڑا رہی ہیں۔مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے میں ملوث گرفتار 58 لیگی کارکنان کی ضمانتیں منظور کرکے انہیں کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div