Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان بھر میں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد:پاکستان بھر میں 73واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے سے...
اپ ڈیٹ 14 اگست 2020 11:51am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں 73واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،اسلام آباد میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا،پاک فوج کےجوانوں نےاللہ اکبراورپاکستان زندہ بادکےنعرےبھی لگائے ۔

پاکستان زندہ باد ،ارض پاک پر صدائیں گونجنے لگیں ،چہرے شادمان، دل جوش وجذبے سے سرشار ہیں ،چودہ اگست پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں مرکزی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کی سربلندی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

جشن یوم آزادی پاکستان کے موقع پر صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں 21توپوں کی سلامی سے ہوا۔

مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی ہوئی،پاکستان نیوی کے دستےنے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔

لاہور میں علامہ اقبال کے مزارپر پاکستان رینجرزکےدستے نے سلامی دی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے شاعرمشرق کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

پشاور کے کرنل شیر خان سٹیڈیم میں پاک فوج نے توپوں کی سلامی دی، فوجی جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

پشاورمیں جشن آزادی کی مرکزی تقریب پولیس لائن پشاور میں منعقد ہوئی،وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان مہمان خصوصی تھے۔

گورنرہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ پرچم کشائی کی، تقریب میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے قومی پرچم لہرایا،تمام حاضرین نے ملک ا ور قوم کی سربلندی کیلئے دعا کی۔

مظفرآباد میں یوم آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب ایوان صدرمظفرآباد میں ہوئی،صدرآزاد کشمیر نے پرچم کشائی کی۔

گلگت بلتستان میں بھی جشن آزادی گلگت بلتستان میں روایتی جوش و جذبے منایا جارہا ہے،مختلف مقامات پرخصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

نگر نگر ،گلی گلی سبز ہلالی پرچموں اور ہری جھنڈیوں کی بہارچھائی ہوئی ہے، جشن آزادی کے حوالے سے کئی شہروں میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

کراچی میں شہریوں نے رات گئے تک سڑکوں پر ہلہ گلہ کیا جبکہ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے سی ویو سے نشان پاکستان تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔

لاہور میں رات کو جونہی گھڑی نے 12بجائے توفضا اللہ اکبر اور پاکستان زندباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ مینار پاکستان پر آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے ہرطرف جشن آزادی کے رنگ بکھیر دیئے۔

رات گئے کوئٹہ شہر میں نوجوانوں کا جوش و خروش بھی دیدنی رہا، نوجوانوں کی بڑی تعداد قومی پرچم اٹھائے سڑکوں پر امڈ آئی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div