Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

جشن آزادی :مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی :پاکستان بھر میں آج 73واں جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے، اس...
شائع 14 اگست 2020 10:07am

کراچی :پاکستان بھر میں آج 73واں جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے، اس موقع پر صبح سویرے کراچی میں بانی پاکستان اور بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔

پورے ملک اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج پاکستان کا تہترواں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔

گلی گلی، محلے محلے سبز ہلالی پرچموں اور ہری جھنڈیوں کی بہار ہے، یومِ آزادی شایانِ شان انداز سے منانے کیلئے ملک بھر میں تقریبات سجائی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر صبح سویرے کراچی میں مزارِ قائدِ اعظم پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے،گارڈز کی جانب سے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کو سلام پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ کموڈور مشتاق احمد نے مزارِ قائدِ اعظم پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔

کمانڈنٹ کموڈور مشتاق احمد نے مزار پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div