Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

جشن آزادی:مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور:پاکستان بھر میں آج 73 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور میں...
شائع 14 اگست 2020 10:07am

لاہور:پاکستان بھر میں آج 73 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور میں مصورِ پاکستان اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پورے ملک اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج پاکستان کا 73واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔

گلی گلی، محلے محلے سبز ہلالی پرچموں اور ہری جھنڈیوں کی بہار ہے ،یومِ آزادی شایانِ شان انداز سے منانے کیلئے ملک بھر میں تقریبات سجائی جا رہی ہیں۔

لاہور میں صبح سویرے مصورِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور ہیں،جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)نے اس موقع پر مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div