Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید14ہلاکتیں،626 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 14 اگست 2020 10:39am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,153ہوگئی جبکہ مزید626 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد287,300ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 626نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ87ہزار300ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 14اگست بروزجمعےکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا وائرس کے مزید178نئے مریض سامنے آئےجبکہ3ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب 128، اسلام آباد میں 23، گلگت بلتستان میں 24اورآزاد کشمیر میں کوروناکے03کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کورونانےگلگت بلتستان میں 2 اور پنجاب میں ایک مریض کی جان لے لی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ25ہزار289 ہوگئی جبکہ پنجاب میں94ہزار993افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں35ہزار021،اسلام آباد میں15ہزار342، بلوچستان میں12ہزار062 ،گلگت بلتستان میں2426اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2167کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید14مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6153ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2307افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2180،خیبرپختونخوا میں 1236،اسلام آباد میں173،بلوچستان میں138اور گلگت بلتستان میں 60اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث59 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ15ہزار932 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے774 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,155افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 65ہزار215مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار745کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے626افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22لاکھ29ہزار409افراد کے ٹیسٹ کئےجا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div