Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی دنیا ہم سے سیکھے ،صدر عارف علوی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف...
اپ ڈیٹ 14 اگست 2020 12:18pm

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی دنیا ہم سے سیکھے ، کشمیر کےمقدمے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاکستان اپنی معیشت بہترکرےتوامت مسلمہ کی قیادت کرسکتا۔

پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدرمیں پروقارتقریب پرچم کشائی کی گئی،قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب میں قیام پاکستان کی جدوجہد،قائد اعظم کےافکار ،ریاست کی ذمہ داریوں ، دہشتگردی کیخلاف جنگ ، افغان مہاجرین کی مدد اورانسداد کورونا اقدامات پر زوردیا ۔

صدرعارف علوی نے کہاکہ 23مارچ 1940کوقراردادپاکستان منظورکی گئی،قیام پاکستان کےبعد ملک میں بہت سےچیلنجزکاسامنارہا،پاکستان نے سب سے زیادہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا اوریہ جنگ جیتی ،مغرب ہم سے سیکھے ، مغرب مہاجرین کو برداشت نہیں کرتا ۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی،آج بھی پاکستان میں 27لاکھ افغان مہاجرین موجودہیں،ہم نےدل کھول کرافغان مہاجرین کااستقبال کیا،مغربی ممالک میں100مہاجرین کوبھی برداشت نہیں کیاجاتا،افغان مہاجرین کوپناہ دیناپاکستانی قوم کےکردارکی جیت ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں،پوری قوم نےکرپشن کیخلاف علم بلند کیا،ہم نےایک قوم بن کرکورونا کا مقابلہ کیا،حکومت نےکوروناکیخلاف کامیاب حکمت عملی اپنائی۔

صدرمملکت نے کورونا وباء میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پروزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ کوروناکےباعث دنیابھرمیں لاک ڈاؤن ہوا،وزیراعظم نےفیصلہ کیاہم لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے ،قوم نےسماجی فاصلےکواپناتےہوئےعبادات جاری رکھیں۔

عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےغریبوں کیلئےاحساس پروگرام شروع کیا،احساس پروگرام کےتحت ایک کروڑ72لاکھ خاندانوں میں امدادتقسیم کی،قومیں صحت اور تعلیم کے باعث غربت سےنکلتی ہیں ،50ہزارغریب طلباکواسکالر شب دی گئی۔

صدرعارف علوی نے غربت کے خاتمے ، تعلیم اورمعیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات پربھی اظہار خیال کیا ۔

مقبوضۃ کشمیر اور بھارتی جارحیت پر صدر عارف علوی نے کہاکہ بھارتی جارحیت کےجواب امن سے دیا کشمیر کا مقدمہ کبھی ترک نہیں کریں گے،5اگست کویوم استحصال کشمیر کے طورپرمنایاگیا۔

عارف علوی نے مزید کہاکہ کشمیرپرنیا نقشہ بہت بڑا کام ہے جو قائداعظم اورعلامہ اقبال کےویژن کے مطابق جاری کیا گیا ، پاکستان اپنی معیشت بہترکرےتوامت مسلمہ کی قیادت کرسکتا،کشمیرکواکیلےنہیں چھوڑسکتاان کامقدمہ لڑتے رہیں گے،چین،ترکی،سعودی عرب نےمسئلہ کشمیرپرساتھ دیا۔

تقریب کے دوران گلوکاروں نے ملی نغے بھی پیش کئے،حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا گیا،صدرپاکستان نےسيدعلی گيلانی کيلئےاعزازحريت رہنماؤں کوديا۔

تقریب میں اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ ، وفاقی وزرء اور ملکی نامور شخصیت نے شرکت کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div