Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

قائد کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوچکا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ قانون کی حکمرانی اور...
شائع 14 اگست 2020 03:02pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ قانون کی حکمرانی اور اسلامی فلاحی ریاست سمیت قائد کے پاکستان کی طرف ہمارا سفرشروع ہوچکا ہے، حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کوہرسطح پرمدد فراہم کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے 73 ویں یوم آزادی پرقوم کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ قائد کے پاکستان کی طرف ہمارا سفرشروع ہوچکاہے ،جس میں قانون کی حکمرانی ہو،تمام شہری قانون کے سامنے یکساں ہوں ہمدردی پرمبنی اسلامک فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں متحد ہے ہم کشمیریوں کوہرسطح پرہرقسم کی مدد فراہم کریں گے،کشمیری بھارت کے غیرقانونی قبضے کیخلاف بہادری سے لڑرہے۔

عمران خان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کے شعبے میں وراثت میں ملنے والے ڈھانچے کودرست کررہے ہیں،طویل مذاکرات کے بعد آئی پی پیزکے ساتھ نئے معاہدے کئے جس کے تحت بجلی کی پیداوارلاگت اورسرکلرقرضوں میں کمی آئے گی اوراگلا اصلاحات کا ہدف بجلی کی تقسیم کا نظام ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وباء کا کامیابی سے مقابلہ کرنے پرقوم کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پسماندہ طبقات کونقد امداد کے ذریعے کورونا کے معاشی اثرات سے بچایا اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسزکے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب رہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div