Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

یوم آزادی ، ملک بھر میں تقریبات ،سربلندی کیلئے دعائیں

ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات، ریلیاں اور جلسوں کا انعقاد کیا...
شائع 14 اگست 2020 07:16pm

ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات، ریلیاں اور جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کی سربلندی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

چودہ اگست ۔ جشن آزادی پاکستان صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی ہوئی، پاکستان نیوی کے دستے نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔

لاہور میں علامہ اقبال کے مزارپر پاکستان رینجرزکےدستے نے سلامی دی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے شاعرمشرق کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

پشاور کے کرنل شیر خان سٹیڈیم میں پاک فوج نے توپوں کی سلامی دی، فوجی جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پشاورمیں جشن آزادی کی مرکزی تقریب پولیس لائن پشاور میں منعقد ہوئی، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان مہمان خصوصی تھے۔

گورنرہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے قومی پرچم لہرایا۔

تمام حاضرین کی ملک و قوم کی سربلندی کے لئے دعا کی۔ مظفرآباد میں یوم آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب ایوان صدرمظفرآباد میں ہوئی۔

صدرآزاد کشمیر نے پرچم کشائی کی، گلگت بلتستان میں بھی جشن آزادی گلگت بلتستان میں روایتی جوش و جذبے منایا جارہا ہے۔ مختلف مقامات پرخصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div