Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

یوم آزادی پر کاروباری اداروں میں پرچم کشائی

یوم آزادی کے موقع پر متعدد کاروباری اداروں میں پرچم کشائی کی...
شائع 14 اگست 2020 07:17pm

یوم آزادی کے موقع پر متعدد کاروباری اداروں میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

نیشنل بینک ،سوئی سدرن گیس کمپنی اورفیڈریشن ہاؤس میں قومی پرچم لہرایاگیا ،تاجر برادری نے ملک کی بقا و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا کراچی میں نیشنل بینک کے دفتر میں تقریب ہوئی۔

صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے پرچم کشائی کی اور کہا وزیراعظم کی سستے گھروں کی اسکیم تقدیر بدلنے والی ہے

سوئی سدرن گیس کمپنی میں ایم ڈی نے پرچم لہرایا،وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کراچی میں منعقدہ تقریب میں پرچم لہرایا اورکیک کاٹا گیا ۔

کراچی چیمبر میں بھی تاجروں نے قومی پرچم بلند کیا اور ملکی ترقی و سلامتی کی دعائیں کی۔

کورنگی ایسوسی ایسشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سمیت دیگر کاروباری اداروں میں بھی جشن آزادی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div