Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب بھر میں جشن آزادی کی تقریبات

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا...
شائع 14 اگست 2020 08:35pm

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے پرچم کشائی کی تقاریب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لاہور میں سیاسی و سماجی تنظیموں اور مختلف محکموں کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام پارٹی سیکریٹیریٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پارٹی صدر شہباز شریف نے تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا۔

پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے پرچم کشائی کی۔ منصورہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقد کی جانے والی پرچم کشائی کی تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت سراج الحق تھے۔

واپڈا ہاؤس میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ واپڈا سکولز کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے۔

ریلوے پولیس، سوئی ناردرن گیس ، واسا اور دیگر دفاتر میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔