Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان ایک عقیدہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ملک ہی نہیں...
شائع 14 اگست 2020 09:12pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ملک ہی نہیں نظریہ اور عقیدہ بھی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہورمنصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے مستحکم پاکستان بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولہ اگست کو یوم فلسطین منانے کا بھی اعلان۔ کہا یو اے ای اور اسرائیل معاہدہ عالم اسلام کیلیے تباہی کا معاہدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے دباؤ میں آکر یو اے ای نے لاکھوں شہدا کے خون سے بےوفائی کی، قبلہ اول کی آزادی تک اسرائیل کے ساتھ کوئی معاہدہ قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ملک ہی نہیں نظریہ اور عقیدہ بھی ہے، کشمیر،فلسطین کی آزادی کیلئے مستحکم پاکستان ضروری ہے۔جماعت اسلامی نے 16 اگست کو یوم فلسطین منانے کا اعلان بھی کیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور اسرائیل معاہدہ عالم اسلام کیلیے تباہی ہے، ٹرمپ کے دباؤ میں یو اے ای نے لاکھوں شہدا کے خون سے بے وفائی کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div