Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان نے وعدے کیے، نہ نوکری ملی نہ منصوبہ، بلاول

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کہ ہم نے مینڈٹ نہ ہونے کے...
شائع 14 اگست 2020 10:57pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کہ ہم نے مینڈٹ نہ ہونے کے بعد بھی وعدے پورے کیے، عمران خان نے وعدے کیے نہ۔نوکری ملی نہ منصوبہ ملا، ہم ہر ضلع میں پپلز اسکواٸر لاٸیں گے عوام کو آسانی دیں گے،عوام سے گذارش ہے ہمارا ساتھ دیں اس شھر کو اس کا حق دلاٸیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اس اسکواٸر سے شھریوں کو بھرپورفاٸدہ ہوگا، یہاں سٹی کا کلچرل حب اور سیکریٹریٹ اورکالج ہیں، یہاں انڈر گراٸونڈ پارکنگ اور تمام سسٹم سیورج سب یر زمین ہے۔ اس اسپیس مون سون کے دوران بھی فاٸدہ مند ہوگا، اسی بنیاد پر کراچی بھر میں ضلع ضلع تک اس منصوبے کو بھتری کی طرف لے جاٸیں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ملیر میں نیبر ھڈ منصوبہ لے جارہے ہیں، تیس ستمبر تک وہاں بھی افتتاح کریں گے، یہ تو ہماری شروعات ہے پیپلز پارٹی سندھ کے کیپٹل سے کمیٹڈ ہے، ہم۔محنت کریں گے جدوجھد کریں گٕ مساٸل کو حل کریں گے۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چاہے کسی کی بھی ذمہ داری ہو وفاق کی کیوں نہ ہو نیبر ھڈ میں بہتری لاٸیں گے، ہم۔جانتے ہیں کراچی کا کیا حالت تھی جب ہمیں کراچی دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی حکومت دہشتگردوں سے بات کریں گے مگر ہم نے تحیہ کرلیا تھا ہم ان سے لڑیں گے، کراچی کے امن می یہاں کے عوام پولس اور رینجرز کی قربانی اور خون شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج کراچی کے امن کے بعد روشنی اور تجارت بڑھ رہی ہے، اس میں سب سے بڑا کردار سندھ حکومت کا ہوگا، یہ واحد حکومت ہے لوکل حکومت کو اپنی مدت پوری کراٸی اور اپوزیشن کو ان۔کا حق دیا۔ عمران خان نے یہ حق ان سے واپس لیا، انشإ اللہ ہم ان کی مدت کے خاتمے کے بعد دوبارہ انتخابات ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div