Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی میں پیپلز اسکوائر کا افتتاح

کراچی: نیشنل میوزیم اور ایس ایم کالج کے گراؤنڈ پر شہریوں کے لیے...
شائع 15 اگست 2020 09:08am

کراچی: نیشنل میوزیم اور ایس ایم کالج کے گراؤنڈ پر شہریوں کے لیے پیپلز اسکوائر کا افتتاح کردیا گیا۔

چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ سیکریٹریٹ سے متصل پیپلز اسکواٸر کا افتتاح کیا۔

عالمی بینک کی شراکت سے تعمیر کیے گے منصوبے پر دس ارب روپےسے زائد لاگت آئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز اسکواٸر سے شہریوں کو بھرپورفاٸدہ ہوگا، اسی بنیاد پر کراچی کو بہتری کی طرف لے جاٸیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سندھ مراد علی شاہ بولے کراچی میں ہمارے دس بارہ سالوں میں بہتری آٸی ہے، ابھی مزید منصوبے ہیں جو مکمل کرنے ہیں۔

پیپلز اسکوائر میں ٹک شاپ، آؤٹ لیٹز، کتابوں کی دوکانیں بھی بنائی گئی ہیں جبکہ ساڑھے تین سو کاروں اور ڈھائی سو موٹر سائیکلز کی پارکنگ بھی موجود ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div