Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر جرمانے سے بچانے والی ٹیم کیلئے اعلیٰ سول ایوارڈ

پاکستان کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے اور بین...
شائع 15 اگست 2020 09:49am

پاکستان کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو بلند رکھنے والی ٹیم کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز اور احمد عرفان اسلم پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے سوئس، لبنانی اور دبئی بینکوں سے ترک رینٹل پاور کمپنی کارکے کی بدعنوانی کے شواہد جمع کیے۔

دوسری جانب ٹیم نے پاناما اور برٹش ورجن جزیرے سے بھی دستاویزات حاصل کیں، ٹیم نے کارکے کو نہ صرف 6 بین الاقوامی اداروں سے پاکستان کے خلاف معاملات واپس لینے پر مجبور کیا بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز میں مالی نقصان سے بھی بچایا۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے نے کی جب کہ ٹیم کو 23 مارچ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div