Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس...
شائع 15 اگست 2020 10:19am

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پرگفتگو ہوئی جب کہ کورونا کے دوران پولیو مہم مؤثر انداز میں چلانےکیلئے محفوظ آغاز اورکوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے وسائل کی کمی کے باوجود کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ پاک فوج کی انسداد پولیو مہم میں کوششیں قابل تعریف ہیں، پاک فوج نے ہرجگہ انسداد پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی، انسداد پولیو مہم میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نےکہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی کاز ہے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قومی کوشش کا حصہ ہے، این سی او سی کے ذریعے دستیاب وسائل کا صحیح استعمال کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div