کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج بارش کی...
محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے، دوسری جانب کراچی کے مختلف مقامات پر نالوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میرپور خاص، ٹھٹہ، بدین اور تھرپارکر میں بھی بادل جم کر برسیں گے۔
دوسری جانب کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے، شہری اور صوبائی انتظامیہ این ڈی ایم اے کی سربراہی میں صفائی کے امور انجام دے رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود ، ہلکی اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔