Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے، سعودی سفیر

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد...
شائع 15 اگست 2020 12:35pm

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی اور تعاون سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ ملاقات میں چوہدری سرور نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہیں۔ سعودی اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔

سعودی سفیر نواز بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں۔ ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور اسکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div