نیب کی سفارش پر اب تک 1ہزار 37 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

نیب رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،لیگی رہنما مریم نواز،احسن اقبال اورحمزہ شہبازکے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔
شائع 15 اگست 2020 06:35pm

نیب کی سفارش پر اب تک 1 ہزار 37 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے۔نیب نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

نیب نے رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2019 میں261 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے۔نیب راولپنڈی سب سے زیادہ 72 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرے۔

نیب لاہورنے67،نیب کراچی نے33،نیب ملتان نے46 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کروائے۔

سابق صدرآصف زرداری،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،لیگی رہنما مریم نواز،احسن اقبال اورحمزہ شہبازکے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف سمیت 42 افراد کے نام 2019 میں ای سی ایل سے نکالے بھی گئے۔