اب ملین مارچ کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں مارچ میں حکومت کے خاتمے کا وعدہ کیا...
شائع 15 اگست 2020 06:54pm

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں مارچ میں حکومت کے خاتمے کا وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہیں کیا گیا ۔ اب ملین مارچ کی ضرورت ہے ۔

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے خاتمے کیلیے سب پارٹیوں کو متحد ہونا پڑے گا ۔

اے این پی کے میاں افتخار بولے حکومت اپنی افادیت کھوچکی ۔ اسلیے ہم ازسرنو انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں دھرنا دے چکے ہیں جس میں حکومت کیخلاف سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔

تاہم چوہدری برادران کی جانب سے متحرک ہونے کے بعد انہوں نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔