Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

شراب لائسنس ، عثمان بزدار سے نیب سوالات منظر عام پر

وزیراعلیٰ پنجاب سے شراب لائسنس کیس میں پوچھے گئے نیب سوالات کی...
شائع 15 اگست 2020 06:59pm

وزیراعلیٰ پنجاب سے شراب لائسنس کیس میں پوچھے گئے نیب سوالات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عثمان بزدار سے تنخواہ، ذرائع آمدن اور جائیدادوں کی تفصیلات کے علاوہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے بھی سوالات کے جواب طلب کئے گئے ہیں۔

شراب لائسنس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب لاہور کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دیئے گئے سوالنامے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

تنخواہ، آمدن کے ذرائع، وراثت میں حاصل کی گئی جائیداد اور منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب گیس، بجلی، ٹیلی فون، موبائل فون کے بلوں اور ملازمین کی تعداد سے متعلق بھی سوال پوچھے گئے ہیں۔

نیب نے سوالنامے میں ایسے اثاثوں سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی ہیں جوعثمان بزدار کی ملکیت نہیں رہے، انہیں کب اور کیسے فروخت کیا گیا۔ عثمان بزدار سے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات، انکے ذاتی بینک اکاؤنٹس، اہلخانہ یا ان کے اپنے نام کریڈٹ کارڈز اور قرضوں سمیت دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

عثمان بزدار سے بچوں کے تعلیمی اخراجات، سیاست میں کب داخل ہوئے، کون سے الیکشن میں حصہ لیا اور الیکشن اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div