پنجاب: پولیو کا شکار لڑکا جان کی بازی ہار گیا

پنجاب میں پولیو کا شکار لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔ راوی ٹاون کے...
شائع 15 اگست 2020 07:08pm

پنجاب میں پولیو کا شکار لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔ راوی ٹاون کے رہائش چودہ سالہ لڑکے میں وائرس کی تصدیق ہلاکت کے تین ہفتوں بعد ہوئی۔ صوبے میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کےمطابق ستائیس جولائی کو راوی ٹاون کی یوسی تیس سے چودہ سال کے لڑکے کی میو ہسپتال میں ہلاکت ہوئی۔

متاثرہ لڑکے کے دونوں ہاتھ اور ٹانگیں معذوری کا شکار تھے۔ ہلاکت کے بعد لڑکے کے سیمپل قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے جہاں تین ہفتے بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اب تک صوبے میں چھ بچے مرض کا شکار ہوئے جن میں دو دم توڑ گئے۔