فواد چوہدری کی اپوزیشن پر تنقید
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن جماعتوں پر نشتر برسائے ہیں ۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں اپوزیشن کے پاس لیڈر ہے نہ انکی کوئی سیاست ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ انکو پتا نہیں انکا بیانیہ کیا ہے ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری پیشی کے لیے کروڑوں خرچ کرکے کراچی سے بندے لا رہے ہیں۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں مارچ میں حکومت کے خاتمے کا وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہیں کیا گیا ۔ اب ملین مارچ کی ضرورت ہے ۔
میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے خاتمے کیلیے سب پارٹیوں کو متحد ہونا پڑے گا ۔
اے این پی کے میاں افتخار بولے حکومت اپنی افادیت کھوچکی ۔ اسلیے ہم ازسرنو انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں دھرنا دے چکے ہیں جس میں حکومت کیخلاف سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔
تاہم چوہدری برادران کی جانب سے متحرک ہونے کے بعد انہوں نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔