خیبرپختونخوامیں 5روزہ انسدادپولیو مہم آج چوتھے روز بھی جاری
کورونا وباء کے بعدخیبرپختونخوامیں 5روزہ انسدادپولیو مہم آج چوتھے روز بھی جاری ہے،مہم کے دوران 45لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کےمطابق کورونا وباءکے بعد صوبے کی پہلی بڑی 5روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز 3روز پہلے کیاگیا تھا۔
مہم کےدوران 5سال سے کم عمر45لاکھ62ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائےجائیں گے جس کیلئے کیلئے19ہزارسے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ٹیموں میں17ہزار859موبائل اور1ہزار237فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں،مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پرسختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ پولیوکے خاتمے کیلئےپرعزم ہے اورتمام دستیاب وسائل بروئےکارلارہے ہیں۔
محمود خان نے اپیل کی کہ علما،میڈیااورمنتخب عوامی نمائندے پولیوکےخاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔