Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مردوں کو دیکھتے ہی خواتین کی پہلی نظر جسم کے کس حصہ پر پڑتی ہے؟

جب بھی خواتین کی نظر کسی مرد پر پڑتی ہے تو اکثر خواتین مرد کی ...
شائع 16 اگست 2020 09:06am

جب بھی خواتین کی نظر کسی مرد پر پڑتی ہے تو اکثر خواتین مرد کی ایسی جگہ دیکھتی ہیں کہ آپ بھی حیران ہو جائیں گے، مزید یہ کہ مرد و خواتین جب ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں تو ان کی نظر سب سے پہلے جسم کے کس حصے پر ہوتی ہے؟

سوئٹزر لینڈ کے جنیوا یونیورسٹی ہسپتال کے سائنس دانوں نے پہلی بار اس سوال کا ایسا جواب دیا ہے کہ کبھی کسی کے خیا ل میں نہ آیا ہو گا.

سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ ”خواتین جب کسی مرد کو دیکھتی ہیں تو ان کی نظر اس کے پیٹ پر پڑتی ہے جبکہ مرد جب کسی خاتون کو دیکھتے ہیں تو ان کی نگاہ اس کے اعضائے مخصوصہ پر پڑتی ہے.“

اس ریسرچ میں 120مرد و خواتین کی تصاویر کچھ مردں کو دکھائیں. رضاکاروں میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھے. اس دوران ماہرین "آئی ٹریکنگ ڈیوائس" کا استعمال بھی کر رہے تھے جو یہ بتا رہی تھی کہ رضاکار مردوخواتین ان تصاویر کے کون سے حصے کو کتنی دیر تک دیکھ رہے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ مردوخواتین کی اکثریت نے تصاویر میں چہرے کی بجائے باقی جسم کو زیادہ دیر تک اور غور سے دیکھا اور خواتین نے سب سے پہلے اور زیادہ دیر تک مردوں کے پیٹ کو، جبکہ مردوں نے سب سے پہلے اور زیادہ دیر تک خواتین کے پوشیدہ اعضاء کو دیکھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div