تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی ترقی کیلئے متحد
کراچی :پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )، پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی )اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )شہر کی ترقی کیلئے متحد ہوگئے، مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کا عہد کر لیا۔
کراچی والوں کیلئے اچھی خبرآگئی، شہر کی قسمت بدلنے کیلئے پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ایک پیج پر آ گئے۔
پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی مراد علی شاہ، سعید غنی، ناصر شاہ نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی اور وسیم اختر بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں کراچی کی ترقی کیلئے تمام جماعتوں نے اختلافات ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ کراچی والوں کو مسائل سے نجات دلانے کا مشن، بڑے معاملے پر بڑی سوچ بچار ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے حوالے سے جلد آئینی اور قانونی حل پیش کرنے کی ہدایت کر دی،ٹاسک ملنے کے بعد وزارت قانون نے کام شروع کر دیا۔
ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے کراچی کو اس وقت بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے جس میں بارش کے بعد پانی کی نکاسی کا مسئلہ سرفہرست ہے جبکہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، بجلی کی لوڈشیڈنگ، خستہ حال سڑکیں پینے کا صاف پانی، انفراسٹرکچر، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور دیگر معاملات حل طلب ہیں، ان معاملات کے بہتر ہونے سے شہر قائد کی خوشحالی کا سفر شروع ہو سکے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔