ہمیں اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کوناکام بناناہے،پیر نورالحق قادری

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 16 اگست 2020 11:55am

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عراق، شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشیں کی گئی جن کو ناکام بنایا گیا ،ہمیں ملکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔

اسلام آباد میں جماعت اہل حرم پاکستان کے زیراہتمام اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے پیار ، محبت، بھائی چارے ،اتحاد اور اتفاق کو وقت کی ضرورت قرار دیا ۔

پیرنور الحق قادری نے کہاکہ موجودہ حالات میں تمام مسالک کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیئے،ہمیں ملکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ کانفرنس سے جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ علامہ راغب نعیمی اور سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی نے خطاب میں کہا کہ اسلامی تعلمیات پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

کانفرنس سے علامہ عارف واحدی ، پیر چراغ الدین شاہ اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ تمام مسالک ملک کر ہی ملک اور معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔