کراچی :واٹر پمپ پر چاول اور آٹے کی بوریوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا

کراچی کے علاقے واٹر پمپ پر چاول اور آٹے کی بوریوں سے بھرا ٹرک الٹ...
شائع 16 اگست 2020 12:28pm

کراچی کے علاقے واٹر پمپ پر چاول اور آٹے کی بوریوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا ،ریسکیو حکام نے 3گھنٹے کوششوں کے بعد ٹرک کو ریسکیو کا عمل مکمل کرلیا ۔

کراچی کے علاقے واٹر پمپ پر پل کے قریب ٹرک الٹ گیا ،اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے،ٹرک چاول اور آٹے کی بوریوں سے لوڈ تھا ۔

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ٹرک کے جمپس اور سسپینشن کو نقصان پہنچا ۔

ریسکیو حکام نے 3گھنٹے کوششوں کے بعد ٹرک کو خالی کر لیا جبکہ ٹریفک کی روانی بدستور برقرار رہی۔