پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 289,215ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد289,215ہوگئی جبکہ6,175افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 498نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ89ہزار215ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 14اگست بروزجمعےکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا وائرس کے مزید256نئے مریض سامنے آئےجبکہ2ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب 056، گلگت بلتستان میں 016،اسلام آباد میں 012اورآزاد کشمیر میں کوروناکے03کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کوروناوائرس نے گلگت بلتستان میں ایک مریض کی جان لے لی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ26ہزار182 ہوگئی جبکہ پنجاب میں95ہزار447افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں35ہزار215،اسلام آباد میں15ہزار390، بلوچستان میں12ہزار295 ،گلگت بلتستان میں2502اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2184کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید07مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6175ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2322افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2182،خیبرپختونخوا میں 1239،اسلام آباد میں173،بلوچستان میں138اور گلگت بلتستان میں 61اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث60 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ13ہزار953 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے771 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,786افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 69ہزار087مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار448کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے498افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22لاکھ99ہزار601افراد کے ٹیسٹ کےا جا چکے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔