توشہ خانہ ریفرنس:نواز شریف کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نےتوشہ خانہ ریفرنس پرآج ...
شائع 17 اگست 2020 10:57am

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نےتوشہ خانہ ریفرنس پرآج سماعت ملتوی کرنے کی درخواست احتساب عدالت میں دائرکردی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی جانب سے بیرسٹرجہانگیرجدون نے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت کے آرڈرزکواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل ڈویژن بینچ آج ساڑھے 12بجے سماعت کرے گا ۔

نواز شریف کی جانب سے درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظارکیا جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو مفرور ملزم قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

احتساب عدالت نے آج کی سماعت کیلئے نوازشریف کو بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا ہے۔