وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کراچی میں نجی اسکول کھلنے کا نوٹس

کراچی میں پابندی کے باوجود نجی تعلیمی ادارے کھل گئے،وزیرتعلیم...
اپ ڈیٹ 17 اگست 2020 02:53pm

کراچی میں پابندی کے باوجود نجی تعلیمی ادارے کھل گئے،وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے نجی اسکول کھلنے کا نوٹس لے لیا، سیکرٹری تعلیم، ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں نجی اسکول کھولے جانے پر وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو کھولے جانے والے اسکولوں کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایات دے دیں۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے جو نجی اسکولز صوبے بھر میں کھلیں ہیں ان کی رجسٹریشن فوری طورپر کینسل کردی جائے، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ان اسکولز کی انتظامیہ کیخلاف سخت اقدامات کریں اور ان کیخلاف ایکشن لیں۔

سعید غنی نے کہا کہ بچوں کی زندگی سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔