بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت 26اگست تک ملتوی
سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں جلد نئے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت 26اگست تک ملتوی کردی گئی۔صوبے میں میئرشپ کی مدت 28 اگست کو ختم ہورہی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں جلد نئے بلدایاتی انتخابات کرائے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت کا کہناتھا کہ 26 درخواستیں آگئی ہیں، جواب جمع کرائیں۔ الیکشن کروانا ہے یا نہیں کروانا جواب تو اپنا جمع کرائیں۔
سکھر اور لاڑکانہ کے میئرز کے وکلا کا کہنا تھا کہ 28 اگست کو میئر کی مدت ختم ہوگی۔ اس کے بعد الیکشن ہو جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے سندھ حکومت،الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت26اگست تک ملتوی کردی۔
چیف سیکریٹری سندھ، چیف الیکشن کمشنر،سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام اپنا 4 سالہ دور مدت پوری کرچکا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔