آئی پی پیز سے معاہدے میں باہمی رضامندی
وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نےکہا ہےکہ آئی پی پیز کےساتھ معاہدے باہمی رضا مندی سے ہوئے۔ انیس سو چورانوے اور دوہزاردو کی اپورپالیسی کے تحت لگائے گئے پلانٹس پر رضامندی ہوچکی ہے۔
معاون خصوصی بجلی شہزاد سید قاسم کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیرتوانائی عمرایوب خان نے کہاکہ ماضی کے بجلی کے مسائل بڑے گھمبیرتھے تاہم پی ٹی آئی حکومت نے معاملے کےحل کیلئے آئی پی پیزکے ساتھ معاہدے کیے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اگلے ایک ماہ میں توانائی کےشعبے کی بحالی کیلئے جامع پلان سامنے لائیں گے۔ گردشی قرض کوحل کرنےکیلئے بھی منصوبہ بندی جاری ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ بجلی ٹیرف میں کمی اصلاحات کا بنیادی جز ہے۔
عمرایوب خان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے نے خوش دلی سے حکومت کےمطالبات مانے، پاور سیکٹر اصلاحات کو تیز کیا جائے گا، بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو سبسڈی میں چوالیس ارب روپے دیئے جارہے ہیں جن کی وصولی نہیں ہورہی، اس کوحل کرنے کیلئےکام کیاجارہا ہے۔
وفاقی وزیرعمرایوب نے میڈیاکے سوالات کا تین ہفتوں بعد جواب دینے کا کہا کیونکہ اس وقت تک آئی پی پیزکےساتھ مفاہمت کےبعد ڈیٹا کی تیاری کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔