حکومت گندم کی فراہمی یقینی بنائیگی، حفیظ شیخ
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنائے گی۔ آٹے اور گندم ی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ میں گندم کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں گندم اور آٹے کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔
چیف سکرٹری کے پی نے بریفنگ میں بتایا کہ خیبرپختونخواہ کے پاس موجودہ ذخائر میں 6 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ حال ہی میں پاسکو کے ذریعے ایک لاکھ ٹن گندم خریدی گئی ہے۔ مزید ایک لاکھ ٹن گندم کی خریداری کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہپاسکو سے بعد میں مزید 3 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔ ضروریات کیلئے 3 لاکھ گندم درآمد کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ ان اقدامات سے گندم کے 15 لاکھ ٹن کے ذخائر دستیاب ہوں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔