بدھ سے بارش کا امکان ، محمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران مزید شدت کی مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونگی جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی بھی مزید پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران مزید شدت کی مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونگی، ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی بھی مزید پیشگوئی کی گئی ہے۔ جس کے باعث آئندہ تین سے چار روز کے دوران بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، نوشہرہ اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بھکر، لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث جمعرات/جمعہ کے روز پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جبکہ اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔