او اور اے لیول کے نتائج مایوس کن قرار
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ اے اور او لیول کے نتائج مایوس کن اور ناقابل قبول ہیں،ڈاون گریڈنگ سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل متاثر ہو گا۔
اسکول ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت، کیمبرج یونیورسٹی کو نتائج پر نظرثانی کےلئے مجبور کرے۔
۔کراچی پریس کلب میں آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی طلباء کے حق کےلئے میدان میں آگئے۔
چئیرمین حیدر علی نے کہا کہ محنت کرنے والے طلبہ کو 40 فیصد ڈائون گریڈنگ کے ذریعے A سے C اور D گریڈ دے دیا گیا۔ طلبہ کو انفرادی طور پر اپیل کے حق سے بھی محروم کردیا ہے۔ دیگر ممالک میں بھی نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جارہاہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں طلبہ ان امتحانات میں شریک ہوتےہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی سے لائزن اور ریگولیشنز موجود ہی نہیں ہیں۔ کیمبرج امتحانات کی مانیٹرنگ اور کوآرڈینیش کےلئے کوئی بھی ادارہ ذمہ دار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو اسٹینڈرڈائزیشن کے نام اور کیمبرج یونیورسٹی کے اپنے مفروضوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔