پی پی نے کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا، خرم شیر زمان

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے جوابی وار کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا...
شائع 17 اگست 2020 08:41pm

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے جوابی وار کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ صوبے کو بہتر کرنے کیلئے سندھ کو حکومت کو آخری موقع دیا ۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہم قابلیت رکھتے ہیں کم وقت میں بہتر نظام دے دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہاک ہ کمیٹی بنے تو صاف پانی ملے ۔ سیوریج سسٹم درست ہو ۔ ٹرانسپورٹ بہتر ہو ۔ کچر اٹھانے کا نظام عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے ۔

دوسری جانب میئرکراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ ملکی اورشہرکی بہتری کیلئےپالیسیاں بدلیں گے۔ پیپلزپارٹی نےشہرکابیڑا غرق کردیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ عوام کےحقوق کا سودا نہیں ہونےدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےشہرکابیڑا غرق کردیا ہے، پرائس کنٹرول کرنا صوبائی کا کام ہے۔

میئرکراچی نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں، کراچی میں بچے کوڑے کے ڈھیرپربڑےہورہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کےمسائل کے حوالےسےآوازاٹھاتارہوں گا۔