پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس

وزیراعظم کی زیرِصدارت پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس...
شائع 17 اگست 2020 10:49pm

وزیراعظم کی زیرِصدارت پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عمران خان نے حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان حالیہ معاہدے کو سراہا۔

گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا تھا، ہماری حکومت کی اصلاحات سے معیشت سے پاور سیکٹر کا بوجھ اتر جائے گا۔

عمران خان کاکہنا تھا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کے فوائد عوام تک پہنچائیں

ان کا کہنا تھا کہ پاورسیکٹرسےملکی معیشت کونقصان ہورہاتھا، تاہم اصلاحات سے معیشت پرسےپاورسیکٹرکابوجھ اترجائےگا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پاورسیکٹرمیں اصلاحات کیلئے روڈ میپ کےنفاذکی ہدایت بھی کی۔