Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مولانا طارق جمیل جس لڑکی سے ہاتھ ملارہے ہیں وہ دراصل کون ہے؟

سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس ...
شائع 18 اگست 2020 09:38am

سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک لڑکی سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور ایک لڑکی ساتھ بیٹھی ہے۔

جس کے بعد مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی اعزاز سید نے بھی تنقید کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اعزاز سید کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے مولوی طارق جمیل کے اس لڑکی سے ہاتھ ملانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ اعتراض صرف اس بات پر ہے کہ یہ مولوی جو تبلیغ کرتا ہے کام اس سے بالکل الٹ کرتا ہے۔ لوگوں کو ایسے کرداروں کی اصلیت جاننا چاہیے اور ان کی پیروی سے گریز کرنا چاہیے‘‘۔

اعزاز سید کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس کے بعد سینئر صحافی انصار عباسی میدان میں آگئے اور اعزاز سید کو اصلیت سے آگاہ کر دیا۔

اعزاز سید کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے انصار عباسی کا کہنا تھا کہ ’’اعزاز سید صاحب مجھے بتایا گیا ہے کہ مولانا جن سے ہاتھ ملا رہے ہیں وہ ایک خواجہ سرا ہیں جو ماضی کو چھوڑ کر اب ماشااللہ تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ مجھے امید ہے آپ تحقیق کر کے معلوم کر کے ٹویٹ کریں گے کہ درست بات کیا ہے؟؟؟

جس کے بعد اعزاز سید نے مولانا طارق جمیل سے معافی مانگتے ہوئےاپنے ٹویٹ میں لکھا کہ، "طارق جمیل صاحب نے وضاحت کی ہے کہ ان سے ہاتھ ملانے والی لڑکی نہیں مہک نامی ایک خواجہ سرا تھا اس وضاحت سے میری غلط فہمی دور ہو گئی ۔ خواجہ سراوں کے لیے کام کرنا ایک بڑائی ہے ۔ اس حوالے سے جناب طارق صاحب کا احترام اور اگر غلط فہمی میں دل آزاری ہوئی تو معذرت بھی۔"

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div