آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون سمیت علاقائی اور باہمی سیکیورٹی تعاون بھی گفتگو ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق، سعودی عرب کے سرکاری دورے پر موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیزسے ملاقات ہوئی ،اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور باہمی دفاعی تعاون کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ، علاقائی اورباہمی سیکیورٹی تعاون بھی پر بھی گفتگو ہوئی۔
قبل ازیں آرمی چیف کی گزشتہ روز سعودی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر ریاض میں سعودی چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر جوائنٹ فورس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں تھیں، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔