مراد سعید نے وزارت مواصلات کی2سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مراد سعید نے وزارت مواصلات کی2سالہ...
شائع 18 اگست 2020 10:25am

اسلام آباد:وفاقی وزیر مراد سعید نے وزارت مواصلات کی2سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

وفاقی وزیرمراد سعید نے وزارت مواصلات کی 2سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتےہوئے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی مہم کا آغازکیا، این ایچ اے نے سادگی مہم سے 750ملین بچائے۔

سادگی مہم میں 219 گاڑیاں نیلام کیں ،2016اور 18کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے پہلے 2سال میں 48 فیصد زیادہ سڑکوں کی ایزیکیوشن ہوئی، ریوینو میں 50ارب کا اضافہ کیا،اداروں کے اندراحتساب کے تحت12ارب56کروڑ79لاکھ کی ریکوری کی۔

عوامی خزانے پر بوجھ کم کرنے کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے8منصوبوں کی لسٹ جاری کی دی ،شفافیت کیلئے این ایچ اے نے جی آئی ایس میلنگ،ای بیلینگ اور ای پروکیورمینٹ کا آغاز کیا۔